طالبان مذاکراتی ٹیم کو سفری سہولیات دینے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں زلمے خلیل زاد

امریکا توقع رکھتا ہے کہ افغانستان میں قیام امن میں پاکستان مثبت کردار جاری رکھے گا، امریکی نمائندہ خصوصی


ویب ڈیسک April 06, 2019
افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، امریکی نمائندہ خصوصی فوٹو:فائل

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کو سفری سہولیات دینے پر شکرگزار ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے اپنے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے 5 اور 6 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، امریکا توقع رکھتا ہے کہ پاکستان اس عمل میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کو سفری سہولیات دینے پر شکرگزار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں