بی آر ٹی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

بی آر ٹی بس کے آزمائشی سفر کے دوران خاتون جنگلا عبور کر کے ٹریک پر آگئی تھی، پولیس


ویب ڈیسک April 06, 2019
بی آر ٹی کے آزمائشی سفر کے دوران خاتون ٹریک عبور کررہی تھی، پولیس، فوٹو: فائل

پشاور میں فیز تھری چوک کے قریب بی آرٹی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں بی آر ٹی بس آزمائشی بنیادوں پر چلائی جارہی تھی کہ اس دوران خاتون جنگلاعبور کرکے ٹریک پر آگئی اور جان لیوا حادثے کا شکار ہوگئی۔

بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والی خاتون کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ لبنی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔