بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کرنا پسند نہیں لیکن پیازخریدنا پسند ہے

بھارت نے ملک ميں پياز كی قلت كے باعث پاكستان كو ان ممالک كی فہرست ميں شامل كرليا ہے جن سے پياز خريدی جائے گی


INP August 15, 2013
بھارت نے ملک ميں پياز كی قلت كے باعث پاكستان كو ان ممالک كی فہرست ميں شامل كرليا ہے جن سے پياز خريدی جائے گی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: لائن آف كنٹرول پر كشيدگی كے باوجود بھارت پاكستان سے اپنی ضرورت پوری کرنے كے لئے پياز خريدنے كا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں بھارتی تاجروں نے پاكستانی پياز كے تاجروں سے رابطے كرلئے ہیں۔

ميڈيا رپورٹس كے مطابق بھارتی حكومت نے ملک ميں پياز كی قلت كے باعث پاكستان كو ان ممالک كی فہرست ميں شامل كرليا ہے جن سے آئندہ بڑی مقدار ميں پياز خريدی جائے گی، بھارتی حكومت نے فيصلہ كيا ہے كہ لائن آف كنٹرول پر کشیدہ صورتحال کے باوجود پاكستان سے پياز درآمد كركے ملک میں اس کی قلت كو پورا كيا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے اور ہر بار الزام الٹا پاکستان پر لگایا جارہا ہے لیکن اب ضرورت پڑنے پر بھارت ہم سے تجارت کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں