ایشیا کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان محمد عمران کپتان برقرار سلمان اکبرکی واپسی
ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہو ں گی اور ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم بلا مقابلہ 2014 کے ورلڈ کپ کا حصہ بن جائے گی
ایشیا کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محمد عمران کو قومی ٹیم کا کپتان بر قرا ر رکھا گیا ہے جبکہ گو ل کیپر سلمان اکبر کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم کے ہید کوچ اختر رسول نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا، اختر رسول کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے لئے محمد عمران کو قومی ٹیم کا کپتان بر قرار رکھا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم میں سلمان اکبر کو دوبارہ موقع فراہم کیا گیا ہے جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، وسیم احمد، توثیق احمد، ارشد محمود، فرید خان، وقاص شریف، شفقت رسول، شکیل عباسی، عبدل الحسیم خان، فرید خان، عامر شہزاد اور زبیر، علی شان، دلبر اور عمر بھٹہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 24 اگست سے یکم ستمبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا، اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہو ں گی جنہیں 2 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم بلا مقابلہ 2014 کے ورلڈ کپ کا حصہ بن جائے گی۔