عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو 50 کروڑروپے ہرجانے کانوٹس بھجوادیا

نوٹس میں کہا گیا ہےکہ فضل الرحمان نے نجی ٹی وی کودیئےگئےانٹرویو میں عمران خان پریہودیوں کا ایجنٹ ہونےکا الزام عائدکیا


ویب ڈیسک August 15, 2013
عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل حامد خان نے مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میں 50 کروڑروپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل حامد خان نے مولانا فضل الرحمان کو یہ قانونی نوٹس بھجوایا ہے، قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان پر یہودیوں کا ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ یہودیوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جو سراسر غلط اور غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے الزامات سے عمران خان کی ساکھ اور عزت کو شدید نقصان پہنچا ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے الزامات پر اسی طرح معذرت کریں جیسے ٹی وی نشریات میں انہوں نے بے دھڑک عمران پر الزام لگایا تھا۔ نوٹس میں مولانا فضل الرحمان کے ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان پر لگائے گئے الزامات کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے اور ان سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں