پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں 2 جدید اے ٹی آر 72 طیارے شامل

ان طیاروں کی زمین سے اوسط رفتار 205 ناٹس ہے اورمسلسل 6 گھنٹے تک پروازکرسکتے ہیں۔

پاک بحریہ کے بیڑے میں پی 3 سی جہاز اور زیڈ 9 اینٹی سرفیس وار فئیرہیلی کاپٹرز بھی شامل کئےگئے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

پاک بحریہ کے فضائی بیڑے کی استعداد بڑھانے اور اسے مزید فعال بنانے کے لئے 2 جدید اے ٹی آر 72 طیاروں کو بیڑے میں شامل کیا گیا ہے۔


پی این ایس مہران میں منعقد ہونے والی تقریب میں ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیاروں میں 6 پروپیلیرز نصب ہیں، ان طیاروں کی زمین سے اوسط رفتار 205 ناٹس ہے اورمسلسل 6 گھنٹے تک پروازکرسکتے ہیں، ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ نئے خطرات سےنمٹنےکے لیے پاک بحریہ کے بیڑے میں پی 3 سی جہاز اور زیڈ 9 اینٹی سرفیس وار فئیرہیلی کاپٹرز بھی شامل کئےگئے ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ نے کہا کہ پاک بحریہ دہشت گردی، منشیات، اسلحہ اور انسانی اسمگلنگ جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش یہ مسائل اور خطرات بَروقت ردعمل اور صلاحیتوں میں اضافے کے متقاضی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story