حمزہ کی گرفتاری پر صرف 20 لیگی کارکنان ہی باہر نکلے شیخ رشید
بلو رانی سے میری لڑائی صرف چھے سات دن کے لیے ہوتی ہے
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری پر صرف 20 لیگی کارکنان ہی باہر نکلے جب کہ انہوں نے بلاول کے حکومت گرانے کے سوال پر تالی بجادی۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے فریٹ ٹرین کی ڈی ریلمنٹ کے باعث قوم کو جو تکلیف اٹھانی پڑی اس کے لیے میں قوم سے معافی مانگتا ہوں مجھے امید ہے قوم مجھے معاف کردے گی، جناح ایکسپریس اور گرین لائن ایکسپریس ٹرین میں بچوں کا کرایہ پوری ٹکٹ کے مقابلے میں50 فیصد کردیا ہے۔
وزیر ریلوے نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر صرف 20 کارکنان ہی باہر نکلے۔ بلاول بھٹو زرداری کے متعلق شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بلو رانی سے میری لڑائی صرف چھے سات دن کے لیے ہوتی ہے، بلاول کے ایک لات مار کر حکومت گرانے کے سوال کا وزیر ریلوے نے تمسخرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے تالی بجا کر جواب دیا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیں پی ایس او سے تیل کی ترسیل کا کام دلوا دیا ہے اور انشا اللہ میرا یہ لاہور میں وعدہ تھا کہ 20 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے، اس وقت ہم 12 پر ہیں 8 فریٹ ٹرینیں اور چلائیں گے، پی ایس او کا کام ملنے کے بعد ڈیزل سے ہمیں بہت بڑا ریونیو آجائے گا، ہم نے ایک ٹرین کیماڑی سے شروع کردی ہے اور رحمان بابا ایکسپریس کے ساتھ 15 اپریل سے ہم ایک اے سی کوچ لگا دیں گے، جناح ایکسپریس اور گرین لائن ایکسپریس میں ہم نے بچوں کا کرایہ کم کردیا، پہلے پوری ٹکٹ کا 75 فیصد لیتے تھے اب اس کو 50 فیصدکر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مہینے کے لیے جناح ایکسپریس میں اپنے والدین کے ساتھ سفر کرنے والے بچوں کا ٹکٹ آدھے سے بھی کم یعنی صرف 3000 روپے ہوگا، 600 روپے کی اور رعایت دے رہا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ٹریک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹریک مشینوں پر بھی ٹریکر نصب کر دیے جائیں گے تاکہ منسٹر کو پتا چلے کہ یہ ٹریک مشین کہاں کام کر رہی ہیں اور سارے افسران کو آخری وارننگ دے دی ہے یا وہ رہیں گے یا میں، میں نے کہا تھا کہ میں 6 ماہ تک ایسا کوئی کام نہیں کروں گا قوم نے ہم پر اعتماد کیا ہے۔