سعودی عرب میں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے شخص کا سر قلم

سعودی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد مدینہ میں اس شخص کا سر قلم کر دیا گیا۔


AFP August 15, 2013
سعودی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد مدینہ میں اس شخص کا سر قلم کر دیا گیا۔

سعودی عرب میں بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے شخص کا سر قلم کردیا گیا ۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق فوزی الخیباری نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کو استری سے جلایا اور بعد میں اس کا سر پھاڑ کر اسے ہلاک کر دیا، سعودی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد مدینہ منورہ میں اس شخص کا سر قلم کر دیا گیا۔

سعودی عرب میں رواں سال 58 افراد کا مختلف جرائم میں سر قلم کیا جا چکا ہے جب کہ گزشتہ سال 76 افراد کے سر قلم کئے جانے کی سزاؤں پر عملدرآمد ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں قتل، زنا، منشیات اور ڈاکے جیسے جرائم کے مرتکب افراد کو اسلامی شریعت کے مطابق سزائے موت سنائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں