پاکستان ریلوے کا ملک بھر میں ڈبل ٹریک بچھانے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے کے ملک بھر میں چلنے والے انجنوں کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ڈبل ٹریک بچھانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں نئے ریلوے ٹریکس بچھانے اور موجودہ پرانے ریلوے ٹریکس کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان ریلوے کے ملک بھر میں چلنے والے لوکو موٹیو (انجنوں) کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے، ملک بھر میں ڈبل ٹریک بچھایا جائے گا، موجودہ ریلوے ٹریک اوور ایج ہوچکا ہے جب کہ اس کی اپ گریڈیشن کا باقاعدہ پروجیکٹ تیار کیا گیا ہے جس کیلیے باقاعدہ فنڈز بھی مختص کر دیے گئے ہیں۔
نئے ٹریک بچھانے، موجودہ ٹریک کی اپ گریڈیشن اور مکمل بحالی کیلیے ٹینڈرز22 مئی کو جاری کیے جائیں گے، پاکستان ریلوے نے ماہرین،کمپنیوں اور ایکسپرٹ ڈیلرز سے تجاویز مانگ لی ہیں، اس پروجیکٹ پر عملدرآمد نئے مالی سال کے بجٹ میں کیا جائے گا۔