لاہور سے ملازمت کا جھانسہ دیکر لائی گئی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج

میری بچی سے ملازمت کی آڑ میں غیر اخلاقی کام کرائے جا رہے ہیں، والدہ کا الزام

میری بچی سے ملازمت کی آڑ میں غیر اخلاقی کام کرائے جا رہے ہیں، والدہ کا الزام۔ فوٹو:فائل

LONDON:
لاہور سے ملازمت کا جھانسہ دے کر کراچی لائی جانے والی نوعمر لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سچل پولیس نے ڈیڑھ سال قبل لاہور سے ملازمت کا جھانسہ دے کر کراچی لائی جانے والی نوعمر لڑکی کے اغوا اور دھوکہ کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔ اس حوالے سے 14 سالہ ایشا کی والدہ سمیرا کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو ڈیڑھ سال قبل گھریلو ملازمہ کی ملازمت کے لیے کراچی کی خاتون مونا عرف صائمہ آنٹی کے حوالے کیا تھا جس کے اس نے 25 ہزار روپے ایڈوانس بھی دیے تھے۔


انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بچی سے ملازمت کی آڑ میں غیر اخلاقی کام کرائے جا رہے ہیں اور جب بچی سے ملاقات ہوئی تو اس نے بھی اس بات کی تصدیق کی جس پر وہ بیٹی کو اپنے ہمراہ لیجانے کا کہا تو ہمیں انکار کر دیا۔

متاثرہ خاندان کے افراد پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے پاس پہنچے اور ان سے مدد کی اپیل کی جس پر وہ متاثرہ خاندان کے ہمراہ سچل تھانے پہنچ گئے جہاں پولیس نے سمیرا بی بی کی مدعیت میں اس کی بیٹی ایشا کے اغوا اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت ایشا کو لاہور سے لانے والی مونا خاتون کے خلاف مقدمہ نمبر 185/19 بجرم دفعات 420 اور 365-B/34 کے تحت درج کرلیا ۔

 
Load Next Story