فوڈ اتھارٹی اور موٹروے پولیس کی کارروائی شہری کیمیکل ملا دودھ پینے سے بچ گئے

اندرون سندھ سے لایا جانے والا ہزاروں لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ ٹول پلازہ ایم نائن پر لیبارٹری چیکنگ کے بعد ضائع کر دیا گیا


Staff Reporter April 07, 2019
،سندھ فوڈ اتھارٹی موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر ملاوٹ شدہ دودھ کیخلاف کارروائی جاری رکھے گی،امتیاز علی۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ فوڈ اتھارٹی اور موٹر وے پولیس نے سپر ہائی وے ایم نائن ٹول پلازہ کے قریب اندرون سندھ سے آنے والی گاڑیوں پر لدے ہوئے ڈرموں میں ملاوٹ شدہ دودھ کو بہا کر ضائع کر دیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز علی ابڑو اپنے اسٹاف اور لیبارٹری یونٹ وین کے ہمراہ سپرہائی وے ایم نائن ٹول پلازہ پہنچے جہاں موٹر وے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے اندرون سندھ سے دودھ لے کر آنے والی کئی گاڑیوں کو روک کر چیک کیا گیا تو ان میں ملاوٹ شدہ دودھ پایا گیا جس پرانھوں نے دودھ لانے والی گاڑیوں پر تقریباً 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ملاوٹ شدہ دودھ کو موقع پر موجود صحافیوں کے سامنے بہا کر ضائع کرادیا جس کی مقدار تقریباً 12ہزار لیٹر بتائی جاتی ہے جسے کراچی میں فروخت کے لیے لایا جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز علی ابڑو نے موٹر وے پولیس کے تعاون کرنے پر ایڈمن افسر انسپکٹر گل خان کا شکریہ ادا کیا ، سندھ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ کارروائی اس مہم کا حصہ ہے جس کی ہدایت آئی جی موٹر وے پولیس اللہ ڈنو خواجہ اور ڈی آئی جی موٹروے سندھ محمد سلیم نے موٹر وے پولیس کو جاری کی ہیں کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کراچی سے کوٹ سبزل تک نہ صرف روڈ یوزرز کے لیے سفر کو محفوظ بنائیں بلکہ مضر صحت اشیا کی ایک علاقے سے دوسرے علاقے منتقلی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |