اتارچڑھاؤ ٹی سی پی نے ٹھیکوں کیلیے پیپرا رولز سے چھوٹ مانگ لی

کموڈیٹی آپریشن کیلیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر تجویز کردیے۔


Irshad Ansari April 07, 2019
وزارت تجارت نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی۔ فوٹو: گیٹی

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی)نے عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظراشیا کی خریداری کیلیے ٹھیکہ دینے سے10 روز قبل پروکیورمنٹ رپورٹ کی سماعت کی شرط سے مستقل طور پر چھوٹ مانگ لی ہے۔


وزارت تجارت کی جانب سے ٹریڈنگ کارپویشن آف پاکستان کیلیے بھجوائی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹریڈنگ کارپویشن آف پاکستان کو پبلک پروکیورمنٹ( پیپرا )رولز 2004کے ُرول 35 سے مستقل طور پر چھوٹ دی جائے کیونکہ اس رُول کے اطلاق کی وجہ سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی پروکیورمنٹ لاگت بڑھ سکتی ہے۔


ای سی سی کو بھجوائی جانیوالی سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ کو پیپرا رولز 2004کے ُرول 35 کے تحت ٹھیکہ دینے سے کم ازکم 10 دن پہلے پروکیورمنٹ رپورٹ کی سماعت کرنا ہوتی ہے جس میں پروکیورنگ ایجنسی کا نام،پروکیرومنٹ کے طریقہ کار،پروکیورمنٹ کے ٹائٹل،ٹینڈر انکوائری نمبر، پیپرا ریفرنس نمبر ،بڈ کلوز ہونے کی تاریخ اور وقت اسی طرح بڈ کھُلنے کی تاریخ اور وقت سمیت دیگر کوائف و تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہیں۔


دستاویز میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں اشیا کی قیمتوں میں ردو بدل ہورہی ہے جس کے پیش نظر ٹریڈنگ کارپوریشن کی پروکیورمنٹ لاگت بڑھ سکتی ہے، لہٰذاٹی سی پی نے عالمی منڈی میں اشیا کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظراشیا کی خریداری کیلیے ٹھیکہ دینے سے 10 روز قبل پروکیورمنٹ رپورٹ کی سماعت سے متعلق پیپرا رُول 35 سے مستقل طور پر چھوٹ دی جائے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں