کراچی میں زون کی سطح پر لیگ کے انعقاد کا منصوبہ
کرکٹ سے سیاست کا قلع قمع کردیں گے،اسٹیڈیم جلد بن جائے گا،ندیم عمر
صدر کے سی سی اے ندیم عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں زون کی سطح پر پی ایس ایل کی طرح لیگ کے انعقاد کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
کراچی جیمخانہ میں نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کی یہ بات سو فیصد درست ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں ریجن کی سطح پر کرکٹ میں بہت زیادہ سیاست آ چکی جوکھیل کے فروغ کے بجائے اس کی پستی اور بد حالی کا سبب بن رہی ہے،اس سے نہ صرف کھیل بلکہ کھلاڑی بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے آکر اپنی صلاحیتوں کے اظہار میں مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔
ندیم عمر نے کہا کہ میں نے شہر کی کرکٹ کی بہتری کا بیٹرا اٹھایا ہے اور اپنے مشن پر عمل پیرا ہوں، پروگرام کے مطابق کرکٹ کو تقویت دینے کیلیے لائحہ عمل تیاری کرکے اس پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے، اس ضمن میں کے سی سی اے اسٹیڈیم کی تعمیرکا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، یہ کوئی آسان کام نہیں لیکن اسے مکمل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے پلان کے مطابق کراچی کے تمام ساتوں زونز میں پی ایس ایل کی طرز پر لیگ کے انعقاد کیلیے منصوبہ تیارکرلیا، اس اقدام سے کرکٹ میں بڑی تبدیلی آئیگی،کرکٹر مالی طور پر مستحکم ہوگا تواس کی کھیل پر توجہ بھی زیادہ ہوگی اور وہ اچھے نتائج بھی فراہم کریگا۔
ندیم عمر نے کہا کہ ہم شروع سے مفاہمتی تعلقات کے قائل رہے ہیں اور ہر اس فرد کو خوش آمدید کہیں گے جو کراچی کرکٹ کا فروغ اور اس کی تقویت چاہتا ہے، اس حوالے سے پی سی بی سے بھی مسلسل رابطہ ہے اور باہمی اشتراک سے آگے بڑھیں گے۔