آئی پی ایل میں سہیل تنویر کی بہترین بولنگ کا ریکارڈ الزاری نے توڑ دیا
اس سے قبل یہ اعزاز14/6کی پرفارمنس دکھانے والے سہیل تنویر کے پاس تھا۔
آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے الزاری جوزف نے صرف 12 رنز دے کر 6 وکٹیں لے کرلیگ میں بہترین بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
آئی پی ایل کے 18 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو 22 رنز سے شکست دے دی، فاتح سائیڈ نے 3 وکٹ پر 160 رنز بنائے، جس میں فاف ڈو پلیسی کے 54 رنز نمایاں تھے، ایشون نے 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم 5 وکٹ پر 138 رنز بنا سکی، سرفراز خان کے 67 اور لوکیش راہول کے 55 رنز کسی کام نہ آئے، باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر تک نہیں پہنچ پایا، ہربھجن سنگھ اور کوگلیجن نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
دن کے دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 40 رنز سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 7 وکٹ پر 136 رنز بنائے، پولارڈ 46 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جواب میں سن رائزرز کی ٹیم 96 رنز پر آؤٹ ہوگئی، الزاری نے صرف 12 رنز دے کر 6 وکٹیں لے کرلیگ میں بہترین بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا،اس سے قبل یہ اعزاز14/6کی پرفارمنس دکھانے والے سہیل تنویر کے پاس تھا۔