جاپانی کمپنی نے کافی بنانے اور موسم کا حال سنانے والا روبوٹ تیار کرلیا

رپیرو کوویب کیم کے ساتھ نصب کرکے اپنی مرضی کی تصاویر بھی جمع کی جاسکتی ہے۔


August 15, 2013
رپیرو کوویب کیم کے ساتھ نصب کرکے اپنی مرضی کی تصاویر بھی جمع کی جاسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: جاپانی کمپنی نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو انسانوں کی طرح آپ کے لیے کافی بنانے اور موسم کا حال سنانے سے لے کر تمام مقررہ کام سر انجام دے سکتا ہے۔

روبوٹ بنانے والے ادارے کک اسٹارٹر کا کہنا ہے کہ رپیرونامی اس روبوٹ کو LEGO مائنڈا سٹورمز سینسرز ، موٹرزاور دیگر پارٹس سے منسلک کیا گیا ہے۔ جب کہ آنکھوں میں رنگ برنگیLEDلائٹس لگائی گئی ہیں۔ کریڈٹ کارڈ سائز کے کنٹرول سسٹم میں پروگرامنگ کے بعد اسے اپنی مرضی کے مطابق اسمارٹ فون یا ڈونگل کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

رپیرو کوویب کیم کے ساتھ نصب کرکے اپنی مرضی کی تصاویر بھی جمع کی جاسکتی ہے۔ جب کہ 12سروو موٹرز اسے آزادانہ حرکت میں مدد دیتی ہیں۔ رپیرو کے موجد شوتا اشی واتری کا کہنا ہے کہ ہم نے رپیروہیلپ فنڈ جمع کرنے کے لیے کک اسٹارٹر مہم شروع کی ہے۔ اور اب تک 65 ہزار ڈالر جمع ہوچکے ہیں۔ اور جنہوں نے درخواست دی ہے وہ 350 ڈالر میں اس روبوٹ کے مالک بن جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں