بڑی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال 430 فیصد کا ٹھوس اضافہ

پاکستان بیوروشماریات کے مطابق پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ٹیکسٹائل سیکٹر میں گزشتہ مالی سال 1.6 فیصد اضافہ ہوا.


Kamran Aziz August 15, 2013
جولائی 2012 سے جون 2013 کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سال بہ سال 4.30فیصدکاٹھوس اضافہ ہوا. فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: ملک میں گزشتہ مالی سال کے دوران توانائی بحران اور بدامنی سمیت متعدد مسائل کے باوجود بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری آئی۔

جولائی 2012 سے جون 2013 کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سال بہ سال 4.30فیصدکاٹھوس اضافہ ہوا جو مقامی وبیرونی طلب میں اضافے کے باوجود مقامی صنعتی شعبے کے پوٹینشل کی بھی عکاسی ہے۔ پاکستان بیوروشماریات کے مطابق پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ٹیکسٹائل سیکٹر کی نمو میں گزشتہ مالی سال 1.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دوسرے بڑے برآمدی شعبے چمڑے سے بنی مصنوعات کی پیداوار بھی مذکورہ 12 ماہ کے دوران 0.65 فیصد بڑھی، 2 سرفہرست برآمدی شعبوں کی پیداوار میں محدود اضافہ صنعتی شعبے کو درپیش مشکل صورتحال کی عکاسی ہے۔

تاہم دیگر اہم شعبوں خصوصاً پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں 18.40 فیصد کا حوصلہ افزا اضافہ دیکھنے میں آیا، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 16.18 فیصد اور ربر پراڈکٹس میں 11.79فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، فارماسیوٹیکل سیکٹر کی کارکردگی بھی 10.01 فیصد نمو کے ساتھ غیرمعمولی رہی جبکہ خوراک ومشروبات کے شعبے نے بھی 9.30 کی گروتھ کے ساتھ متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آئرن واسٹیل کے شعبے کی ترقی کی رفتار سال بہ سال 8.68 فیصد رہی جبکہ غیردھاتی معدنی پیداوار میں 5.18 فیصد اضافہ ہوا مگر کھاد، الیکٹرانکس، لکڑی کی مصنوعات، انجینئرنگ پراڈکٹس، آٹوموبائل اور کیمیکل کے شعبوں کی کارکردگی میں بہتری نہ آسکی، کھاد کا شعبہ 4.02 فیصد سکڑ گیا۔



گزشتہ مالی سال گیس کی قلت کے باعث متعدد فرٹیلائزر پلانٹس کو سپلائی میں تعطل رہا جس کی وجہ سے فرٹیلائزر پلانٹس اپنی پوری گنجائش کے مطابق نہ چل سکے اور کھاد کی پیداوار میں کمی آئی، کھاد کی پیداوار میں کمی کی وجہ بنیادی طور پر طلب نہیں بلکہ خام مال رہی کیونکہ گیس کھاد کی پیداوار کے لیے خام مال کی حیثیت رکھتی ہے، آٹوموبائل سیکٹر کی گزشتہ مالی سال 12.46 فیصد منفی گروتھ کی کئی وجوہ ہیں جن میں پرانی گاڑیوں کی درآمد، بھاری ٹیکسز، مسابقتی ماحول، آٹوفنانسنگ کی قلت اور دیگر مسائل شامل ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے دوران الیکٹرانکس کا شعبہ 5.29فیصد، لکڑی کی مصنوعات کا شعبہ 8.41 فیصد، انجیئنرنگ سیکٹر 15.55 فیصد اور کیمیل کا شعبہ 0.52 فیصد سکڑ گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق جون میں بھی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سال بہ سال 4.82 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا، ربر، لیدر، الیکٹرانکس، انجینئرنگ، آٹوموبائل اور کیمیل سیکٹر کے علاوہ دیگر تمام شعبوں کی کارکردگی بہتر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں