جعلی اکاؤنٹس کیس آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کیلیے نیب سے مہلت مانگ لی     

سابق صدر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلیے 17 اپریل تک کی مہلت مانگی ہے


ویب ڈیسک April 07, 2019
سابق صدر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلیے نیب سے 17 اپریل تک کی مہلت مانگی ہے۔ فوٹو: فائل

ABBOTTABAD: سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے نیب سے مہلت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے نیب سے مہلت مانگ لی ہے، آصف زرداری کے وکلا کی جانب سے 2 ہفتوں کی مہلت دینے کا خط نیب کو موصول ہوا ہے جس میں 17 اپریل تک کی مہلت مانگی گئی ہے۔

دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔