اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن 111 مشتبہ افراد گرفتار

سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد میں 27 افغان شہری بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک April 07, 2019
سرچ آپریشن رورل، سٹی اورانڈسٹریل ایریا میں کیا گیا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران افغان شہریوں سمیت 111 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ جس کے تحت رورل، سٹی اورانڈسٹریل ایریا کے 250 سے زائد گھروں، ہوٹلوں اور فیکٹریوں میں تلاشی لی گئی۔

آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی قومی شناختی دستاویزات کی تصدیق کی گئی جب کہ 111 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں 27 افغان شہری بھی شامل ہیں، حراست میں لیے گئے افراد سے خفیہ مقام پر تفیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں