گندم خریداری میں شفافیت کے لئے خفیہ اداروں کی مدد لیں گے وزیرخوراک پنجاب
گندم خریداری مہم میں میرٹ اور شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے، سمیع اللہ چوہدری
وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے خفیہ اداروں کی مدد بھی لی جائے گی۔
وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق صوبے میں گندم خریداری مہم میں شفافیت لانے اور کسانوں کو سہولت دینے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے ہیں، گندم خریداری مہم میں میرٹ اور شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے، میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے خفیہ اداروں کی مدد بھی لی جائے گی۔
سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ خصوصی ٹیموں اور خفیہ اداروں کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی بھی اچانک دورے کریں گے، وہ خود بھی انسپکشن ٹیموں کے ہمراہ گندم خریداری مراکز کے سرپرائز دورے کریں گے اور گندم خریداری مہم میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، تمام مراکز کی روزانہ کارکردگی رپورٹ تیار کی جائے گی، کسی بھی مرکز سے شکایت موصول ہونے پر ہنگامی رسپانس ٹیم متحرک ہوگی۔ گندم خریداری سے متعلق شکایات ہیلپ لائن، سوشل میڈیا اور ویب سائیٹ کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ بہترین سروس فراہم کرنے والے مراکز کو وزیر اعلی پنجاب انعام دیں گے۔