انٹرپول کا حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

حسین اور حسن نواز سیاسی شخصیات ہیں اس لیے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے جاسکتے، انٹر پول


ویب ڈیسک April 07, 2019
ایف آئی اے نے انٹرپول کے جواب سے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا فوٹو: فائل

انٹر پول نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حسین اور حسن نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا تھا تاہم انٹرپول نے دونوں شخصیات کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس حوالے سے انٹر پول کا تحریری جواب بھی ایف آئی اے کو موصول ہوگیا ہے۔

انٹر پول نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ حسین اور حسن نواز سیاسی شخصیات ہیں، جن کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے جاسکتے، ایف آئی اے حکام نے انٹرپول کے جواب سے وزارت داخلہ اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ حسن اور حسین نواز برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہ برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں، حسین اور حسن نواز کو عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں