پاکستان اور بھارت کے عوام قریب آنا چاہتے ہیں فنکار

اداکار پاکستان اور بھارت کے درمیاں کشیدگی کے با وجود امن اور دوستی چاہتے ہیں۔


Umair Ali Anjum August 16, 2013
پاکستان اوربھارت کی سرحدوں پرخاصی کشیدگی دیکھ کردونوں ممالک کے فنکار پریشانی میں مبتلاہوگئے۔ فوٹو: فائل

SIALKOT: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حکومتی سطح پرکتنی ہی کشیدگی ہومگردونوں ممالک کے فنکار پاک، بھارت دوستی پریقین رکھتے ہوئے دونوں ممالک کی عوام کوقریب لانے کے لیے اپنی کوشیش جاری رکھتے ہیں۔

پاکستان اوربھارت کی سرحدوں پرخاصی کشیدگی دیکھ کردونوں ممالک کے فنکار پریشانی میں مبتلاہوگئے مگر انھوں نے یہ یقین دلایاکہ وہ امن چاہتے ہیں ۔بھارتی فلم ڈائریکٹرمھیش بھٹ نے کہاکہ پاکستان اورہندوستان کے عوام ایک دوسرے کے قریب آنا چاہتے ہیں ہماری فلموں کاپاکستان میں دیکھاجانااس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی عوام ہمارے کام کوپسندکرتے ہیں ۔بھارتی گلوکارچندن داس نے کہاکہ ہمارانظریاتی ایک دوسرے سے کوئی بھی اختلاف نہیں اگرسرکاری سطح پرکوئی بات ہے تواسے حل کرنے کی ضرورت ہے پاکستانی عوام اورفنکارہمارے لیے محترم ہیں۔



پاکستانی گلوکار سلیم جاوید کا کہنا ہے کہ سرحدوں پرکشیدگی کوئی نیاعمل نہیں ہے اس طرح کے معاملات سے ماضی میں بھی گزرے ہیں کچھ وقت میں سب بہتر ہو جائیگا ہمارے فنکارہندوستان میں کام کررہے ہیں انھیں وہاں عزت اورقدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستانی کی سینئراداکارہ ذہین طاہرہ کاکہنا ہے کہ مسئلہ کسی بھی نوعیت کاہواسے ٹیبل پربیٹھ کرحل کیاجاسکتاہے ہندوستان اورپاکستان کی حکومتیں اس معاملے کوحل کریں کسی بھی مسلیے کاحل جنگ نہیں ہے ۔بھارتی گلوکارہ ریکھاسوریانے کہاکہ مجھے پاکستان جاکرکسی بھی طورپریہ احساس نہیں ہواکہ میں کہیں مہمان آئی ہوں پاکستانی عوام بہت محبت کرنے والے ہیں ہمارا کلچر، ذہنیت، اور کھانے ایک جیسے ہیں بجائے مزیدکشیدگی بڑھائی جائے دونوں ممالک کی سرکارکواس مسلیے کوسنجیدگی سے سوچناچاہیے یہ ہی دونوں ممالک کی عوام کے لیے بہترہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں