زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 9کروڑ61لاکھ ڈالر کااضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق 7اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10ارب 32کروڑ 68لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔


Business Reporter August 15, 2013
2اگست کو ذخائر کی مالیت 10ارب 23کروڑ 7 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔فوٹو : اے ایف پی / فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران 9کروڑ 61لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 10ارب 32کروڑ 68لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 7اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10ارب 32کروڑ 68لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ 2اگست کو ذخائر کی مالیت 10ارب 23کروڑ 7 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں 8کروڑ 58لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5ارب 22کروڑ 85لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکو کے ذخائر 1کروڑ 3 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5ارب 9کروڑ 83لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں