پاکستان سٹیزن پورٹل سے 8 لاکھ 75 ہزار شہریوں نے رجوع کرلیا

پاکستان سے 5 لاکھ 53 ہزار 9 سو 53 شکایات جبکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کی جانب سے 47 ہزار 729 شکایات درج ہوئیں


ویب ڈیسک April 07, 2019
پاکستان سے 5 لاکھ 53 ہزار 9 سو 53 شکایات جبکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کی جانب سے 47 ہزار 729 شکایات درج ہوئیں (فوٹو: فائل)

پاکستان سٹیزن پورٹل میں اب تک 8 لاکھ 75 ہزار 111 افراد نے رجسٹریشن کرالی جس میں یہاں مقیم شہریوں کی تعداد 7 لاکھ 91 ہزار 59 اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد 80 ہزار 7 سو 53 ہے اور غیرملکی افراد کی تعداد 3 ہزار 2 سو99 ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر کل 6 لاکھ 4 ہزار 74 شکایات موصول ہوئیں، پاکستان سے 5 لاکھ 53 ہزار 9 سو 53 شکایات درج ہوئیں جبکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں نے 47 ہزار 729 شکایات درج کیں۔ اسی طرح 2 ہزار 3 سو 92 شکایات غیرملکیوں کی جانب سے درج کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک حل شدہ شکایات کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار 25 ہے جس میں سب سے زیادہ شکایات پنجاب میں حل کیے جاچکی ہیں جو تقریباً 43.87 فیصد ہے۔

حکام کے مطابق شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں