اسمتھ جرم میں ساتھ سزا پانے والے بینکرافٹ کی حمایت کو کمربستہ

بینکرافٹ قیادت کیلیے ایک بہترین انتخاب ہیں، اسمتھ


AFP April 08, 2019
اسمتھ جرم میں ساتھ سزا پانے والے بینکرافٹ کی حمایت کو کمربستہ

بال ٹیمپرنگ میں سزایافتہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اپنے ساتھ پکڑے جانے والے کیمرون بینکرافٹ کی حمایت میں سامنے آگئے۔

جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر 9 ماہ کی پابندی بھگتنے والے بینکرافٹ کو انگلش کائونٹی ڈرہم نے اپنا کپتان مقرر کیا ہے جس پر کافی تنقید کی جارہی ہے تاہم اسمتھ کہتے ہیں کہ بینکرافٹ قیادت کیلیے ایک بہترین انتخاب ہیں، وہ کافی ذہین اور پابندی کے عرصے کے دوران انھوں نے مضبوط اعصاب کا ثبوت دیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔