شہرت کے لیے نہیں ٹیم کو فتح دلانے کا عزم لے کرمیدان میں اترتا ہوں الزاری

میری پہلی کوشش اپنی ٹیم کو فتح دلانا ہوتی ہے، الزاری جوزف


AFP April 08, 2019
میرے لیے آئی پی ایل کا افسانوی آغاز رہا, الزاری جوزف

آئی پی ایل ڈیبیو پر 12 رنز کے عوض 6 وکٹیں اڑانے والے ویسٹ انڈین بولر الزاری جوزف کہتے ہیں کہ میں شہرت کیلیے نہیں ٹیم کو جتوانے کیلیے کھیلتا ہوں۔

ممبئی انڈینز نے ان کی خدمات نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن کے انجرڈ ہونے پر حاصل کی تھیں، ہفتے کی شب سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ڈیبیو میچ میں انھوں نے تباہ کن بولنگ سے ٹیم کو 40 رنز سے فتح دلوائی تھی، اس طرح انھوں نے 2008 میں آئی پی ایل کے ابتدائی ایڈیشن میں سہیل تنویر کی جانب قائم کیا گیا بہترین بولنگ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

الزاری جوزف کہتے ہیں کہ میرے لیے آئی پی ایل کا افسانوی آغاز رہا تاہم میری پہلی کوشش اپنی ٹیم کو فتح دلانا ہوتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔