2022 ورلڈ کپ قطر کا 32 ٹیموں پر اصرار
مزید 16 ٹیموں کی شمولیت ابھی محض تجویز ہے
قطر نے 2022 ورلڈ کپ میں بدستور32 ٹیموں کے شامل ہونے پر زور دیا ہے جبکہ دوسری جانب فیفا چیف گیانی انفانٹینو 48 ٹیموں کی شمولیت سے ایونٹ میں دیگر خلیجی ریاستوں کو بھی میزبانی میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اے ایف سی کانگریس میں قطر ورلڈ کپ کے منتظم نصیر الخاطر نے کہا کہ ہم نے ابھی تک 32 ٹیموں کے ایونٹ کی پلاننگ کررکھی ہے، مزید 16 ٹیموں کی شمولیت ابھی محض تجویز ہے، اس معاملے پرابھی کوئی بات حتمی نہیں ہے۔