ڈالرکی ذخیرہ اندوزی لاہور اورراولپنڈی سے 3 ملزم گرفتار کروڑوں کی کرنسی برآمد

ایف آئی اے کی 6 ٹیموں کا منی ایکس چینجر پر چھاپے، لاہور سے 2، راولپنڈی سے ایک کرنسی ڈیلر گرفتار کیا گیا، رقم ضبط


Numaindgan Express April 08, 2019
 پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا، حالیہ کارروائی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں واضح کمی آئی، ایف آئی اے حکام

LONDON: ایف آئی اے نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی منتقلی، منی لانڈرنگ کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان حسن غلام غوث اور عمر ڈار کو گرفتار کر کے ان سے 3 کروڑ 86 لاکھ کی امریکی کرنسی برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی غیر قانونی منتقلی کے مقدما ت درج کر لیے گئے، وزارت داخلہ سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایف آئی اے کی 6 ٹیموں نے لاہور کی منی ایکس چینجز پر چھاپے مارے اور ریکارڈ کا معائنہ کیا، ڈالرز کو تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی، ایف آئی اے حکام کے مطابق حالیہ کارروائی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی نے ڈالر کی غیر قانونی منتقلی اور منی لانڈرنگ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پنجاب بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

راولپنڈی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے لائسنس کے بغیر غیر ملکی کرنسی ایکسچنج کا کاروبار کرنے پر آئی ایٹ مرکزی کے ڈیلر کے دفتر پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی، ایف ائی اے حکام کے مطابق سرچنگ کے دوران 40 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، 33295 یو اے ای درہم، 3800 یو ایس ڈالر، ڈھائی ہزار برٹش پاؤنڈ، 1805 یورو، 1610 سعودی ریال اور دیگر غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے شاہ نواز خان نامی ڈیلر کو گرفتار کر کے مختلف رسیدیں اور کمپیوٹر ڈیوائسز وغیرہ قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں