اسلام آباد میں داخل ہوئے تو حکومت نہیں بچے گی فضل الرحمن

بڑا المیہ یہ ہے کہ حکومت کو غریب کی حالت زار کا احساس ہی نہیں، مولانا فضل الرحمن


Numaindgan Express April 08, 2019
اسلام آباد میں داخل ہوئے تو حکومت نہیں بچے گی، فضل الرحمن فوٹو:فائل

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جب عوامی طاقت سے اسلام آباد میں داخل ہوئے تو حکومت بچ نہ سکے گی، میں میڈیا کے ذریعے اسٹبلیشمینٹ کو کہتا ہوں کہ عمران خان کی پشت پناہی بند کرو، ہم نہیں چاہتے کہ ملک کے اداروں کی بدنامی ہو، عوامی طاقت سے حکومت کا خاتمہ کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے مولانا عبیداللہ بھٹو ابن آزاد سے خصوصی ملاقات اور بعد ازاں کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ راشد محمود سومرو و دیگر عہدے دار موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد ملک کے اندر بڑی تبدیلیاں آئی ہیں جس میں مہنگائی، بیروزگاری، ملک کے اوپر عالمی قرضوں میں اضافہ، ہزاروں کی تعداد میں عوام کے گھروں کو گرایا گیا، آج ملک کی عوام غربت کی زندگی گزار رہی ہے، حکمرانوں نے جو واعدے کیئے وہ صرف وعدے ہی رہ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑا المیہ یہ ہے کہ حکومت کو غریب کی حالت زار کا احساس ہی نہیں ، 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا قومی امانت سے غداری ہوگی ، مشاورت سے کسی بھی شق پر غور کیا جا سکتا ہے، پاکستان کے آئین پر غور کرنے کی بھی گنجائش نہیں ، اسی طرح 18 ویں ترمیم بھی آئین ہے ، ملک کے اندر جو احتساب کا عمل ہے وہ جانبدار ہے، سیاسی لوگوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ہم نے پہلے بھی فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ نہ دیا اور اب بھی توسیع کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے، پاک بھارت جنگ کے ماحول میں مودی اپنے الیکشن کا فائدہ لینے کو کوشش کر رہا ہے اور یہاں عمران خان جنگ کی باتیں کر کے عوام کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں