میٹرک جنرل گروپ کی مارک شیٹس کے اجرا میں تاخیر طلبا بے چینی کا شکار
نتائج کوجاری ہوئے تقریبا ًایک ماہ گزرچکا ہے، میٹرک سائنس گروپ کی مارک شیٹس بھی تیارنہیں ہوسکیں
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک جنرل گروپ کی مارک شیٹس کا اجرا غیرمعمولی تاخیر کاشکارہوگیا۔
میٹرک جنرل گروپ کے نتائج کوجاری ہوئے تقریباًایک ماہ گزرچکاہے تاہم ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ ایک ماہ بعدبھی میٹرک جنرل گروپ کی مارک شیٹس جاری کرنے میں ناکام ہے مزیدبراں میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کے اجراکوبھی 15روز پورے ہوچکے ہیں تاہم میٹرک سائنس گروپ کی مارک شیٹس بھی تیارنہیں ہوسکیں، ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک جنرل گروپ کی مارک شیٹس کے اجرا میں ایک ماہ کی تاخیرسے ہزاروں طلبہ وطالبات متاثرہورہے ہیں جبکہ جنرل اورسائنس گروپ کے مارک شیٹس کے اجرا میں تاخیر کے سبب مجموعی طورپرایک لاکھ سے زائد طلبا شدید بے چینی اور اضطراب سے دوچارہیں اورانھیں بورڈسے اس حوالے سے کوئی خاطرخواہ جواب نہیں مل رہا۔
''ایکسپریس'' کومعلوم ہواہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں کام کرنے والے ایک جونیئرافسرآئی ٹی پروگرامرکو ناتجربے کاری کے سبب مارک شیٹ کی تیاری میں دشواریوں کاسامناہے انھیں اتنے بڑے پیمانے پرکسی سرکاری ادارے میں کام کاتجربہ نہیں، واضح رہے کہ مذکورہ آئی ٹی پروگرامرکوابھی مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت کراچی کے سرکاری کالجوں میں انٹرسال اول کے داخلوں کے لیے تقریباًایک لاکھ طلبا وطالبات کی میرٹ لسٹ بھی تیارکرنی ہے تاہم مارک شیٹس کی تیاری میں تاخیر کے سبب خدشہ ہے کہ انٹرسال اول کی میرٹ لسٹ میں بھی تاخیرہوجائے گی ۔
جس کے سبب کراچی کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کاعمل متاثراورتعلیمی سیشن میں بھی تاخیرہوسکتی ہے، ''ایکسپریس''نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن سے مارک شیٹس کی تیاری اوراجرا میں تاخیرکی وجہ اوراجرا کاشیڈول جاننے کے لیے مسلسل رابطے کی کوشش کی تاہم ان کاموبائل فون بند تھا، جمعرات کی صبح سے مسلسل دفترکے نمبرپرفون کیاگیا توان کے عملے نے دوپہرکوفون ریسیوو کیا اور بتایا کہ صاحب کسی ضروری اجلاس میں شریک ہیں جبکہ عملے کاکہنا تھاکہ وہ دفترمیں صرف دوافرادہیں جن کی ڈیوٹی بھی امتحانات میں لگ گئی ہے جس کے سبب دفترمیں فون اٹھانے والابھی کوئی نہیں۔