وزیراعظم کی ایران کوشدید سیلاب سے نمٹنے کیلیے تعاون کی پیشکش

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایرانی بھائیوں کی امداد کے لئے تیارہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک April 08, 2019
اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اورہمدردیاں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں، وزیراعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے ایران کوشدید سیلاب سے نمٹنے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے عوام بدترین سیلاب سےمتاثر ہوئے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اورہمدردیاں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔



اس خبرکو بھی پڑھیں: ایران میں ریکارڈ بارش اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

وزیراعظم نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرایرانی بھائیوں کی امداد کے لئے تیارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔