غیرملکی سرمایہ کاروں کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

میڈیف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام وفد میں 20 کمپنیوں کے28 سرمایہ کار شامل ہیں


ویب ڈیسک April 08, 2019
وفد لاہوراورکراچی کابھی دورہ کرے گا: فوٹو: فائل

غیرملکی سرمایہ کاروں کا بڑا وفد 4 روزہ دورہ پراسلام آباد پہنچ گیا جہاں اس نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی۔

میڈیف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام غیرملکی سرمایہ کاروں کا بڑا وفد 4 روزہ دورہ پراسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت پاکستان فرانس بزنس کونسل و ٹوٹل گلوبل سروس کے صدرتھیری فلیملن کر رہے ہیں۔ فرانسیسی تاجروں کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی۔

یہ وفد لاہور اور کراچی کابھی دورہ کرے گا۔ میڈیف انٹرنیشنل کے زیراہتمام وفد میں 20 کمپنیوں کے28 سرمایہ کار شامل ہیں۔ وفد میں زراعت، تعمیرات، توانائی، بینکنگ، فارماسوٹیکل اورصنعتی مشینری کے شعبوں کے سرمایہ کارشامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔