پولیس کا ڈہرفارم پر چھاپہ چوکیدار سمیت 2 افراد گرفتار

گرفتاریوں کیخلاف درجنوں افراد کا مظاہرہ، شہداد پور روڈ بلاک، بیگناہوں کی رہائی کا مطالبہ


Express News Desk August 16, 2013
مظاہرین نے گرفتار شدہ گان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس چھاپے کے دواران فارم میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئی جو سراسر ظلم ہے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم سٹی پولیس نے جلال مری کے نزدیک ڈہر فارم پر چھاپہ مار کر طارق پنجابی اور کولھی ذات کے چوکیدار کوگرفتار کر کے لے گئی ۔

جس پر گائوں جلال مری، احمد برڑا اور سبزل مری کے رہائشیوں نے دائود مری، نزاکت بروہی، شوکت علی بروہی اور کرشن باگڑی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے ٹنڈو آدم شہداد پور روڈ بلاک کر دی۔ مظاہرین نے گرفتار شدہ گان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس چھاپے کے دواران فارم میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئی جو سراسر ظلم ہے۔



انھوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ واقعے کانوٹس لیں اور گرفتاریوں کی تحقیقات کروائیں جو جرائم میں ملوث ہیں انکے خلاف کارروائی کر کے بے گناہ دیہاتیوں کو رہا کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں