پرویز مشرف کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہیے آصف زرداری

میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں اور ہم چھوٹے لوگ ہیں، سابق صدر


ویب ڈیسک April 08, 2019
میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں اور ہم چھوٹے لوگ ہیں، سابق صدر. فوٹو : فائل

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہیے۔

احتساب عدالت میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی، صحافی کے سوال پر کہ آپ آج اس کرسی پر بیٹھے ہیں جہاں نواز شریف بیٹھتے تھے، آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں، ہم چھوٹے لوگ ہیں، میاں صاحب میاں صاحب ہیں اور میں میں ہوں، میاں صاحب بڑے آدمی ہیں اور میں چھوٹا آدمی ہوں۔

صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ فریال تالپور جس طرح یہاں بیٹھی ہیں، مریم نواز بھی یہی بیٹھا کرتی تھی جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ تو خوش ہیں ناں۔

ایک اور سوال پر کہ سیاسی لیڈرشپ پیش ہو رہی ہے، آپ نہیں سمجھتے کہ پرویز مشرف کو بھی پیش ہونا چاہیے، آصف زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔