سانگھڑ این اے 235 کے ضمنی انتخاب تمام تیاریاں مکمل

49 پولنگ اسٹیشن حساس ترین، 85 حساس قرار، کمشنر اور ڈی آئی جی نے سیکیورٹی کا جائزہ لیا


Nama Nigar August 16, 2013
ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی نے بتایا کہ گزشتہ روز کمشنر اور ڈی آئی جی میرپور خاص ریجن سانگھڑ نے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں دورہ کی. فوٹو: فائل

این اے 235 سانگھڑ کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل، 3 ہزار سے زائد پولیس کے جوان فرائض انجام دینگے۔

ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی نے بتایا کہ گزشتہ روز کمشنر اور ڈی آئی جی میرپور خاص ریجن سانگھڑ نے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں دورہ کیا جس میں سیکیورٹی سے متعلق پلان کا جائزہ لیا گیا۔



انھوں نے بتایا کہ 213 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 164 ضلع سانگھڑ اور 44 ضلع میرپور خاص میں واقع ہیں جس میں 85 حساس اور 49 کوحساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں پر 3250 پولیس کے افسران اور جوان تعینات کیے جائینگے۔ الیکشن سے 24 گھنٹے قبل پولیس کنٹرول سنبھالے گی،پولنگ اسٹیشن کی مکمل مانیٹرنگ کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |