شہباز شریف لانڈھی جیل سے لاپتہ ہیں ایاز سومرو

ریکارڈ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جیل سے رہائی نہیں ملی،حکومت جلد انکی گمشدگی کا اشتہاردیگی


Staff Reporter August 26, 2012
ریکارڈ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جیل سے رہائی نہیں ملی،حکومت جلد انکی گمشدگی کا اشتہاردیگی۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات ایازسومرو نے کہا ہے کہ شہباز شریف لانڈھی جیل سے لاپتہ ہیں اور جیل ریکارڈ کے مطابق انھیں رہائی نہیں ملی ، طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں دو بھائیوں کو پکڑا گیا تھا جن میں سے ایک کو اڈیالہ اور دوسرے کو ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں رکھا گیا تھا ، تلاش گمشدہ کا اشتہار بھی جلد دیں گے ، اس کیس میں قیدی شہباز شریف بغیر وجوہات کے غائب ہے۔

یہ بات انھوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوںنے کہاکہ طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں شہبازشریف کو ملیر جیل لایا گیا تھا جس کے بعد ان کے آنے کا ریکارڈ ہے لیکن ان کے جانے کا ریکارڈ نہیں ہے،شہبازشریف 10دسمبر2001 سے لاپتہ ہیں ، وہ نیب کے کیسز اور جیل توڑنے کی سازش کے کیسزمیں مطلوب تھے،اس سلسلے میں سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے ،سندھ حکومت ان کی گمشدگی کا اشتہار جلد اخبارات کو دے گی ، حکومت ہر قیدی کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرے گی ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں 312 پھانسی کی سزا پانے والے قیدی موجود ہیں ، 150 قیدیوں کے مقدمات سپریم کورٹ اور510 کے مقدمات سندھ ہائی کورٹ میں کئی برس سے زیر التوا ہیں ، سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے لیے قانون سازی پر غور کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں