شریف فیملی کا مبینہ فرنٹ مین دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار

ایف آٸی اے امیگریشن نے محمد مشتاق کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر آف لوڈ کرکے اسے نیب کے حوالے کردیا


طالب فریدی April 08, 2019
محمد مشتاق چینی شریف خاندان کی کسی شوگر مل کا مینجر نہیں، ترجمان شریف خاندان

مضان شوگر ملز کے مینیجر کو لاہور سے دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان شوگر مل کے مینجر محمد مشتاق کو لاہور سے دبئی فرار ہونے کٕی کوشش میں گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن نے محمد مشتاق کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر آف لوڈ کرکے اسے نیب کے حوالے کر دیا جو پی آئی اے کی پرواز 203 سے لاہور سے دبئی روانہ ہو رہا تھا، محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا،

ذرائع کے مطابق مشتاق چینی شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے جو حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کے موقع پر انڈر گراؤنڈ ہوگیا تھا، مشتاق نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 لاکھ کی ٹرانزکشن کی تھی۔



اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) رمضان شوگر ملز کیس میں تحقیقات مکمل کرکے کرپشن ریفرنس میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کرتے ہوئے ریفرنس حتمی منظوری کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کردیے تھے۔

نیب لاہور کے مطابق ہیڈ کوارٹر ارسال کیے گئے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان شریف خاندان کا کہنا ہے کہ محمد مشتاق چینی شریف خاندان کی کسی شوگر مل کا مینجر نہیں ہے اور نہ کبھی ملازم رہا ہے۔

واضح رہے ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے مبینہ طور پر 21 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں تحقیقات جاری تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔