کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد کے خلاف بلوچستان بھر میں او پی ڈیز بند

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا بلوچستان حکومت سے ڈاکٹرز تحفظ بل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا بلوچستان حکومت سے ڈاکٹرز تحفظ بل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد کے خلاف بلوچستان بھر میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے اور او پی ڈیز کو بند کردیا گیا ہے۔


کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد کے واقعات کے خلاف بلوچستان بھر میں ڈاکٹرز کی مختلف تنظیموں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، بلوچستان بھر میں سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز کو مریضوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بلوچستان حکومت سے ڈاکٹرز تحفظ بل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہونے کے باعث مریض 3 روز سے اسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، کچھ تو فٹ پاتھوں پر بیٹھے علاج کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹرز نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کی دھمکی دی ہے۔
Load Next Story