ڈاکوؤں نے 4 اساتذہ کو رسیوں سے باندھ کر لوٹ لیا

ہزاروں روپے، موبائل فونز چھین کر فرار، واقعے کیخلاف سیکڑوں افراد کا دھرنا، ٹریفک معطل

واقعے کے خلاف سیکڑوں افراد نے ٹنڈو آدم جھول روڈ پر دھرنا دیکر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک بلاک کر دی. فوٹو: فائل

این اے 235 کے ضمنی انتخاب میں ڈیوٹی کے لیے آرڈر لینے جانیوالے اساتذہ حامد علی لاکھو، انور علی کلوئی، محمد حسین لاکھو اور محمدصالح گاہو سے 7 مڈاکوئوں نے جام نواز علی کے نزدیک 32 ہزار روپے نقد،4 موبائل فون لوٹنے کے بعد چاروںکو رسیوں سے باندھ کر انھیں کھیتوں میں پھینککر فرار ہو گئے۔

واقعے کے خلاف سیکڑوں افراد نے ٹنڈو آدم جھول روڈ پر دھرنا دیکر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک بلاک کر دی جس کی وجہ سے سانگھڑ، جھول، شہداد پور، ٹنڈو آدم، کراچی ، حیدر آباد ودیگر شہروں کو جانیوالی ٹریفک معطل ہو گئی۔




مظاہرین سے پی ایم ایل ایف کے ایم پی اے اور سابق ضلعی ناظم سانگھڑ حاجی خدا بخش راجڑ، جام ظہیر علی، پی پی کے رہنما شاہ جہاں جونیجو اور ڈی ایس پی جام نواز علی غلام سرور پنھور نے مذاکرات کیے اور انکے ساتھ ہونیوالی زیادتی کے ازالے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔
Load Next Story