آمدن سے زائد اثاثے نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو نے حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو طلب کیا ہے۔


ویب ڈیسک April 08, 2019
قومی احتساب بیورو نے حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو طلب کیا ہے۔ فوٹو: فائل

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو طلب کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیب نے 2 بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کے ماڈل ٹاؤن والے گھرمیں چھاپہ مارا لیکن دونوں بار نیب اہلکاروں کو گرفتاری کے بغیر ہی واپس جانا پڑا۔ بعد ازاں حمزہ شہباز معاملے کو عدالت لے گئے جہاں لاہور ہائی کورٹ نے انہیں 17 اپریل تک عبوری ضمانت دے دی۔

واضح رہے نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بھی 9 اپریل کو طلب کر رکھا ہے، انہیں رمضان شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں