پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی وزیراعظم آفس میں موجود تھے
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ذرائع
وزیراعظم آفس کی چھٹی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تاہم امدادی کارکنوں نے کچھ دیر میں ہی آگ پر قابو پالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ کی چھٹی منزل پر ایک کمرے میں آگ لگی جس کے باعث پی ایم آفس کی گیس لائن بند کردی گئی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے وزیراعظم آفس کو خالی کرالیا گیا اور جس وقت آگ لگی، وزیراعظم عمران خان پانچویں منزل پر موجود تھے تاہم واقعے کے فوری بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ چھٹی منزل کی کنسیلڈ تاریں جلنے سے دھواں بھرگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے بتایا کہ آگ زیادہ ہونے کی وجہ سے عمارت خالی کرائی گئی، کسی ریکارڈ کے جلنے کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق تمام ملازمین محفوظ رہے۔