جعلی اکاؤنٹس کیس نیب نے نیا ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا

ریفرنس میں سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن، اومنی گروپ کےعبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔


ویب ڈیسک April 08, 2019
ملزمان نے گلستان جوہرکراچی میں دوپلاٹ غیرقانونی ریگولرائز کرائے، ریفرنس میں الزام

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں نیا ریفرنس دائر کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیا ریفرنس دائر کردیا گیا، پنک ریزیڈنسی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا جس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن، اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔

نیب کی جانب سے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے گلستان جوہرکراچی میں دوپلاٹ غیرقانونی ریگولرائز کرائے، دونوں پلاٹوں کی قیمت کی ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئی، ایک پلاٹ 23 ایکڑ اور دوسرا 7 ایکڑ کا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں