دوستوں کے سامنے بیوی سے ڈانس کا مطالبہ کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد
ڈیفنس سی کی رہائشی اسما عزیز نے چار سال قبل ملزم سے پسند کی شادی کی تھی، تفتیشی افسر
ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے بیوی پر تشدد کرنے اور سر کے بال اتارنے والے ملزم میاں فیصل اور اس کے ملازم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
ماڈل ٹاؤن کی عدالت میں بیوی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیا نے ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔
سماعت سے قبل متاثرہ خاتون نے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کی جو سیشن عدالت نے سرسری سماعت کے بعد مسترد کرتے ہوئے متعلقہ عدالت کو کیس کی سماعت جاری رکھنے کا حکم دیا۔
دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ مقدمہ میں لگائی گئی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں اس لئے استدعا ہے کہ عدالت ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ مدعیہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم میاں فیصل نے اپنی بیوی اسما عزیز کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور دوستوں کے سامنے ڈانس نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال بھی کاٹ ڈالے اور مدعیہ کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: دوستوں کے سامنے ڈانس سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈیفنس سی کی رہائشی اسما عزیز نے چار سال قبل ملزم سے پسند کی شادی کی تھی۔
متاثرہ خاتون اسما نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے شوہر میاں فیصل 24 مارچ کو دو دوستوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور نشے کی حالت میں تھا۔ شوہر نے اسے بھی شراب پینے اور دستوں کے سامنے ڈانس کرنے کو کہا۔ انکار پر شوہر نے دوستوں کے چلے جانے کے بعد پانی کے پائپ سے پاؤں باندھ کر تشدد کیا اور بال کاٹے۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے، طبی معائنے کی رپورٹ دیکھنے اور مدعیہ کے بیان کی روشنی میں میاں فیصل اور راشد کی درخواست ضمانت خارج کردی۔