پاکستان نے سو بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کردیا

واہگہ بارڈر پر رینجرز نے بھارتی ماہی گیروں کو انڈین بارڈر فورس کے حوالے کیا


Numainda Express April 08, 2019
واہگہ بارڈر پر رینجرز نے بھارتی ماہی گیروں کو انڈین بارڈر فورس کے حوالے کیا فوٹو:ایکسپریس

حکومت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف کاروائیوں کے دوران گرفتار سو بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے رہا کردیا۔

واہگہ بارڈر پر رینجرز نے بھارتی ماہی گیروں کو انڈین بارڈر فورس کے حوالے کیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو فی کس 5 ہزار روپے، کپڑے اور کھانے پینے کا سامان دیا گیا۔

15 اپریل کو دوسرے مرحلہ میں مزید سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائے گا اور اسی طرح 22 اپریل اور پھر 29 اپریل کو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائےگا۔ تین مرحلوں میں مجموعی طور پر 3 سو 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں