سانحہ 12 مئی کی جے آئی ٹی تشکیل نہ دینے پر سندھ حکومت سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو 22 اپریل تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم


Numainda Express April 08, 2019
سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو 22 اپریل تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل نہ دینے پر سندھ حکومت کو 22 اپریل تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے سے متعلق سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 12 مئی؛ شواہد کے باوجود قاتلوں کو نہیں پکڑا گیا، سندھ ہائی کورٹ

درخواستگزار اقبال کاظمی نے موقف دیا کہ حکومت کو 2 ہفتے میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود جے آئی ٹی نہیں بنی۔

ہائی کورٹ نے تاحال جے آئی ٹی نہ بنانے پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو 22 اپریل تک تحریری جواب جمع کرانے اور متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: 12 مئی قتل عام طے شدہ منصوبہ تھا، سندھ ہائی کورٹ

واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں