اندرون سندھ گرمی کی شدت میں اضافہ بے نظیر آباد میں پارہ 44 ڈگری کو چھو گیا

کراچی میں درجہ حرارت 36.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 08, 2019
مٹھی 43، دادو 42.2، چھور42، حیدرآباد، ٹنڈوجام، پڈعیدن اور سکرنڈ میں 41 ڈگری ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ رہا اور سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں 44 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں جاری گرمی کی لہر نے اندرون سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور سندھ کے مختلف اضلاع میں آج بھی سورج آگ برساتا رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ رہا، اور سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں 44 ڈگری ریکارڈ ہوا، صوبے دیگر اضلاع میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق مٹھی میں 43، دادو میں 42.2، چھور میں 42، حیدرآباد، ٹنڈوجام، پڈعیدن اور سکرنڈ میں 41 ڈگری، بدین، دادو، لاڑکانہ، میرپورخاص میں 40 ڈگری، روہڑی39، جیکب آباد 39 اور ٹھٹھہ میں 37 ڈگری رہا، جب کہ کراچی میں درجہ حرارت 36.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں