سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 771 روپے 60 پیسے پر مستحکم رہی


Staff Reporter April 08, 2019
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 771 روپے 60 پیسے پر مستحکم رہی (فوٹو: فائل)

امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کا رجحان غالب ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1297 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کوفی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر،ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 71 ہزار اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر60 ہزار 871 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 771 روپے 60 پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں