ڈرون حملوں کیخلاف پوری قوم امن مارچ چاہتی ہے عمران

کوئی بھی جنگ مقامی لوگوں کی حمایت کے بغیر جیتنا ناممکن ہے، ہنگامی پریس کانفرنس

اسلام آباد :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قبائلی عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں ۔ فوٹو: ثناء

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حالیہ ڈرون حملوں کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شہریوںکے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ پوری قوم یہ چاہتی ہے کہ ڈرون حملوں اور فوجی آپریشن کے خلاف امن مارچ کیاجائے۔ وزیرستان جانے کی تاریخ اور راستے کا حتمی فیصلہ تحریک انصاف کی کمیٹی اوروزیرستان کی لیڈرشپ کرے گی۔ سول سوسائٹی، عالمی میڈیا سمیت ایک لاکھ افرادکاقافلہ وزیرستان مارچ میں شریک ہوگا۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میںقبائلی عمائدین سے ملاقات کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرملک قادرخان، ملک نصراللہ خان، ملک شیرین، ملک قیوم، رستم شاہ مہمند، خالدمحسود، روئیداد خان، شاہ فرمان، نعیم الحق، احمد جواد، عاطف خان اوردیگر رہنما بھی موجود تھے۔ قبل ازیں اجلاس میں وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے ڈرون حملوںاورفوجی آپریشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے مؤقف کی بھرپور تائیدکی۔ عمران خان نے کہاکہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔

شمالی وزیرستان میںآپریشن سے خطے میںمزیدتباہی پھیلے گی۔ انھوں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 4 میں واضح ہے کہ شہریوںکے جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈرون حملوںسے عام شہری مارے جارہے ہیں جس کے اثرات پورے ملک میںظاہرہوتے ہیں۔ وزیرستان کی جانب سونامی مارچ کامقصدمیڈیا کو وہاںکے مقامی لوگوں سے ملوانا ہے تاکہ پوری دنیا ان کے حالات اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے۔ انھوں نے کہاکہ کوئی بھی جنگ مقامی لوگوںکی حمایت کے بغیرجیتنا ممکن نہیںہے۔ عمران خان نے کہاکہ جمہوری حکومت کے دعویدارفوجی آپریشن کے حوالے سے قبائلی عمائدین سے مشاورت کرکے قومی اسمبلی میںبحث کروائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story