ٹنڈوآدم تشدد کیس3 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی

14روزمیں انکوائری کی رپورٹ مکمل کی جائے گی،شبیرمیمن،ایکسپریس نیوز سے گفتگو

14روزمیں انکوائری کی رپورٹ مکمل کی جائے گی،شبیرمیمن،ایکسپریس نیوز سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
ٹنڈوآدم تشددکیس کی انکوائری کیلیے آئی جی سندھ کے حکم پرڈی آئی جی کرائم برانچ حیدرآبادفرحت علی جونیجونے3رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔گزشتہ دنوں ٹنڈو آدم میں شہریوں کے تشددسے ایک شخص غلام محمدبرڑوکی ہلاکت اورشہری اقبال شیخ کے زخمی ہونے کیخلاف2 مقدمات درج کیے گئے تھے۔


انسپکٹرکرائم برانچ میرپورخاص شبیرمیمن نے ایکسپریس نیوزکوبتایاکہ آئی جی سندھ کے حکم پرڈی آئی جی کرائم برانچ حیدرآبادفرحت علی جونیجونے دونوں کیسزکی انکوائری کیلیے3 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے اورواقعے کی انکوائری حیدرآبادکرائم برانچ کے ڈی ایس پی سجاول،انسپکٹرکرائم برانچ حیدرآبادآفتاب اورانسپکٹرکرائم برانچ میرپورخاص شبیرمیمن کریں گے اور14روزمیں انکوائری کی رپورٹ مکمل کی جائے گی۔
Load Next Story