کراچی میں 19 سالہ نوجوان مبینہ طور پر بلڈنگ کی چھت سے گر کر جاں بحق

پولیس بلال کو پکڑنے آئی تو وہ بھاگ کر بلڈنگ کی چوتھی منزل پر بھاگا جہاں سے پولیس نے اسے دھکا دے دیا، بھائی

پولیس بلال کو پکڑنے آئی تو وہ بلڈنگ کی چوتھی منزل پر بھاگا جہاں سے پولیس نے اسے دھکا دے دیا، بھائی (فوٹوَ: فائل)

لانڈھی قذافی ٹاؤن میں 19 سالہ نوجوان مبینہ طور پر بلڈنگ کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقہ لانڈھی قذافی ٹاؤن میں 19 سالہ نوجوان مبینہ طور پر بلڈنگ کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے جس کی شناخت بلال خان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق نوجوان بلال نے چھاپے کے دوران بھاگنے کی کوشش کی اور وہ بلڈنگ کی چھت سے گر کر ہلاک ہوا جب کہ بلال کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ پولیس بلال کو پکڑنے آئی تو وہ بھاگ کر بلڈنگ کی چوتھی منزل پر گیا جہاں سے پولیس نے اسے دھکا دے دیا۔
Load Next Story