مولانا فضل الرحمان اب نوازشریف کوسیاسی آکسیجن دے رہے ہیں فواد چوہدری

نوازشریف کے پاس ایمبولینس کے بجائے فضل الرحمان پہنچے ہیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک April 09, 2019
سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ اگر نوازشریف کوضمانت نہ ملی توجان کو خطرہ ہے، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف تواتنے بیمار تھے سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ اگر ضمانت نہ ملی توجان کو خطرہ ہے، ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا اوراب ایمبولینس کے بجائے مولانا فضل الرحمان وہاں پہنچے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں ، عدالتوں کواس کا نوٹس لینا چاہئے۔

واضح رہے کہ آج مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پربات چیت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں